نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا
نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا

اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ کی تشکیل کے ابتدائی مرحلے میں 18 وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

ایوان صدر میں تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔

مزید برآں، وزیراعظم کے سات خصوصی معاونین کابینہ میں شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری میں قائم مقام وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

کابینہ میں وزیر خزانہ شمشاد اختر ،وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انور علی حیدر شامل ہیں۔

نگراں حکومت میں وزیر قانون کا قلمدان احمد عرفان، وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، قومی ورثہ کا نگران وفاقی وزیر جمال شاہ، وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کو دیا گیا ہے جنہوں ںے آج صبح ہی چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔

عمر سیف کو آئی ٹی، محمد علی کو توانائی،گوہر اعجاز کو ٹیکسٹائل، ندیم جان کو صحت اور انیق احمد کو وزارت مذہبی امور کا نگراں وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سمیع سعید کو منصوبہ بندی و ترقیات اور مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم کا منصب دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کابینہ میں مزید اراکین کو شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا امریکی وزیر خارجہ کی مبارکباد کا خیر مقدم

Related Posts