طاہر اشرفی کی جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

طاہر اشرفی کی جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت
طاہر اشرفی کی جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کی، جس میں گرجا گھروں اور کئی مکانات میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

لاہور کے آرچ بشپ سباٹین فرانس شاہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، حافظ اشرفی کا کہنا تھا کہ ”ہم جڑانوالہ میں ہونے والے واقعے پر مسیحی برادری کی قیادت سے معافی مانگنے آئے ہیں۔”

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ حالانکہ ملک میں مسلمان اکثریت میں ہیں۔ پاکستان میں رہنے والی مسیحی برادری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسلام تمام انبیاء کے احترام کا سبق دیتا ہے، واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید پڑھیں:جائیداد کا تنازعہ، ماں اور 2 بیٹے قتل، لواحقین کا میتیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

دریں اثنا، لاہور کے آرچ بشپ کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ اس طرح کے واقعے کو مناسب منصوبہ بندی کے ذریعے ترتیب دیا گیا تھا۔

Related Posts