اسلام آباد: صدر مملکت نے جنرل عاصم منیر کی بطورِ سپہ سالار جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورِ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عاصم منیر کی بطورِ سپہ سالار اور ساحر شمشاد کی بطورِ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف تقرری کے حوالے سے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس طرح جنرل عاصم منیر ملک کے 17 ویں آرمی چیف ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کچھ دیر بعد صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے، اسی دوران آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا سکیورٹی پروٹوکول ایوان صدر پہنچنا شروع ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف کی تقرری کی سمری پر عمران خان کی صدر مملکت کو ہدایت
واضح رہے کہ قبل ازیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








