اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آئندہ ماہ 7 اکتوبر کو پاک بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ کے لیے نیول چیف کی شاندار خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آرمی چیف سے الوداعی ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ کیلئے شاندار خدمات سرانجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی جی ایچ کیو پہنچنے تو انھیں چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا، ان کی شاندار خدمات کو سراہا گیا۔