وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے فرانسیسی سفیر مارک بریٹی نے ملاقات کی جس کے دوران پاک فرانس تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹی اور صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفت و شنید کی گئی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، جبکہ اس دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور دیگر بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
Ambassador of France to Pakistan Mr. Marc Barety calls on President Dr. Arif Alvi pic.twitter.com/ma9MImzd9b
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) December 13, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان پر تشدد کی روک تھام کے لئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس حوالے سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
بین الاقوامی انسانی اور بچوں کے حقوق کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تمام انسانوں میں کچھ جذبات اور صلاحتیں یکساں ہوتی ہیں، بچوں کا جسمانی، جنسی اور معاشی استحصال انتہائی تکلیف دہ ہے۔
مزید پڑھیں: بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں، عارف علوی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








