صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ رات چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے چین کے سفارتخانے کا دورہ اسلام آباد میں چار ملکی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد کیا۔
صدارتی ترجمان کی جانب سے کسی بھی قسم کے دورے یا ملاقات کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تردید یا تصدیق سے گریز کیا گیا ہے۔
یہ ملاقات ایران جنگ اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل بتائی جاتی ہے۔ مبصرین نے اس امکان کا اظہار کیا ہے کہ ملاقات کے دوران صدر نے چین کو خصوصی پیغام پہنچایا ہوگا۔
صدارتی ترجمان کا کہنا ہے پالیسی کے مطابق کسی بھی ملاقات کے ہونے سے قبل آگاہی فراہم نہیں کی جاتی، ملاقات ہونے کی صورت میں میں پریس ریلیز اور ویڈیو جاری کردی جاتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








