صدر عارف علوی نے سبکدوش چینی سفیر کو سول ایوارڈ سے نوازدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

President confers civil award on outgoing Chinese ambassador

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جِنگ کو ہلالِ پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔

خصوصی تقریب اسلام آباد میں ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں پاک چین تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے چینی سفیرکی کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی۔وزیر اعظم نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے سبکدوش چینی سفیر کی کوششوں کو سراہا۔

سبکدوش سفیر نے وزیر اعظم عمران خان کے قائدانہ کردار اور چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی معیشت تباہ، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی

یاؤ جِنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا میرا اولین مقصد تھا، پاکستان میں گزرا وقت ہمیشہ یاد رہے گا اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

Related Posts