پاکستان اور روس کو بارٹر ٹریڈ پر غور کرنا ہوگا، صدرِ مملکت

تازہ ترین

تازہ ترین

صدرِ مملکت
(فوٹو: پی آئی ڈی)

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کو بارٹر ٹریڈ پر غور کرنا ہوگا، دونوں ممالک کو باہمی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر گفتگو کے دوران صدر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین باہمی روابط میں اضافہ اور بارٹر ٹریڈ پر غور کرنا ہوگا۔

بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور روس کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے علاقائی و تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے تحفظِ خوراک، زراعت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور کاروبار سمیت اہم شعبوں میں باہمی سود مند تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین روابط کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ہمیں عوام اور کاروباری افراد کے مابین روابط کو فروغ دینا ہوگا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور روس کے ویزا قواعد میں نرمی، ریلوے اور براہِ راست پروازوں سے پاک روس روابط کو فروغ دینا ہوگا۔ ملاقات کے دوران زراعت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے، تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Related Posts