ایران پر حملے کا فیصلہ نہیں ہوا، بہتر ہوگا بحری قوت استعمال نہ کرنی پڑے۔ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ نہیں، بہتر ہوگا کہ بحری قوت استعمال نہ کرنی پڑے، ہمارا تو تہران سے بات چیت کا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی ایران پر حملے کا فیصلہ نہیں ہوا، تہران سے بات کرنے کا پلان ہے۔ بہت بڑی اور طاقتور امریکی بحری قوت متحرک ہے۔ بہتر ہوگا کہ اسے استعمال کرنے کی نوبت نہ آئے۔

بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس تمام آپشنز ہیں۔ ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے۔

دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران میں ملک گیر مظاہروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایران پر حملے کیلئے غور کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مطابق ایران کو ایٹمی پروگرام مکمل بند کرنا ہوگا، بصورتِ دیگر امریکی صدر ٹرمپ وہ کریں گے جو وہ چاہیں گے۔

اس سے قبل ایران نے امریکی دھمکیوں پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ کر دھمکی دی کہ خطے میں امریکی اہداف ایران کے میزائلوں کے نشانے پر ہیں جبکہ یورپی یونین ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔

یورپی یونین نے ایران میں مظاہروں کے دوران کچھ ایرانی حکام کے اثاثے منجمد اور سفری پابندیاں بھی عائد کردی تھیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے فیصلے کو منافقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ نے آگ بھڑکا کر اسٹرٹیجک غلطی کی، جو بھی خطرناک نتائج نکلے، اس کی ذمہ دار یورپی یونین ہوگی۔

Related Posts