عراق جاتے ہوئے صدر زرداری کا فضا سے ایرانی قیادت کو سلام

تازہ ترین

تازہ ترین

صدر زرداری، فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے سرکاری دورے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ایوانِ صدر کے مطابق اسلام آباد سے بغداد جاتے ہوئے جب صدارتی طیارہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو صدرِ پاکستان نے ایرانی قیادت کے نام خیرسگالی اور نیک تمناؤں پر مبنی پیغام ارسال کیا۔

یہ پیغام ایرانی سپریم لیڈر اور صدرِ ایران تک پہنچایا گیا، جس میں خطے میں باہمی احترام، امن کے قیام اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Related Posts