پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار؟ جانیے آج ڈالر، پاؤنڈ اور ریال کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

Foreign currency exchange rates in Pakistan, 7 November 2025
ONLINE

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی استحکام دیکھا گیا ہے جبکہ دیگر بڑی غیر ملکی کرنسیوں میں بھی اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اتوار 17 مئی 2026 کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے 05 پیسے کی خرید اور 279 روپے 70 پیسے کی فروخت پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 372 روپے 17 پیسے کی خرید اور 377 روپے 30 پیسے کی فروخت پر ٹریڈ ہوا جبکہ یورو کی قیمت 324 روپے 32 پیسے خرید اور 328 روپے 95 پیسے فروخت رہی۔ سعودی ریال 74 روپے 35 پیسے خرید اور 75 روپے 35 پیسے فروخت جبکہ یو اے ای درہم 75 روپے 75 پیسے خرید اور 76 روپے 85 پیسے فروخت پر دستیاب رہا۔

دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر 198 روپے 36 پیسے خرید اور 202 روپے 25 پیسے فروخت، کینیڈین ڈالر 201 روپے 53 پیسے خرید اور 205 روپے 46 پیسے فروخت جبکہ چینی یوآن 40 روپے خرید اور 41 روپے 05 پیسے فروخت پر ریکارڈ کیا گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278 روپے 50 پیسے کی خرید اور 279 روپے کی فروخت پر ٹریڈ ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ 372 روپے 47 پیسے خرید اور 373 روپے 13 پیسے فروخت جبکہ یورو 324 روپے 52 پیسے خرید اور 325 روپے 10 پیسے فروخت پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں سعودی ریال 74 روپے 22 پیسے خرید اور 74 روپے 35 پیسے فروخت جبکہ یو اے ای درہم کے نرخ 75 روپے 58 پیسے خرید اور 75 روپے 72 پیسے فروخت ریکارڈ کیے گئے۔

Related Posts