لاہور: سینئر صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

الطاف حسن قریشی
(فوٹو: آن لائن)

لاہور میں سینئر صحافی، ممتاز دانشور اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے صحافتی، ادبی اور علمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی ہے۔

مرحوم کے صاحبزادے کامران الطاف کے مطابق الطاف حسن قریشی کی نمازِ جنازہ آج نمازِ ظہر کے بعد جامعہ اشرفیہ میں ادا کی جائے گی، جہاں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے الطاف حسن قریشی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور  سوگوار خاندان کیلئے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کی وفات سے صحافت کے میدان میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جسے پُر کرنا نہایت مشکل ہوگا، کیونکہ وہ صحافتی دنیا کی ایک منفرد اور معتبر آواز تھے۔

خیال رہے کہ اردو ڈائجسٹ کو صحافتی حلقوں اور علم و ادب کا شغف رکھنے والے افراد میں بے حد مقبولیت حاصل رہی ہے جس نے اپنی زبان و بیان اور موضوعات کے چناؤ سے اپنے قارئین کو ہر دور میں متأثر کیا ہے۔

Related Posts