رمضان کا دوسرا عشرہ، 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اشیائے ضروریہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے۔ 13اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو پریشان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0اعشاریہ 37فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار 4اعشاریہ 70فیصد رہی۔ رواں ہفتے کے دوران 13اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 11 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں جاری کیے گئے معاشی اعدادوشمار کے مطابق 27اشیائے ضروریہ کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انڈوں کی قیمت میں 8.13 فیصد، ٹماٹروں میں 10.04 فیصد، آلو میں 5.09 فیصد اور پیاز میں 6.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح دال مونگ کی قیمت میں 0.43 فیصد اور دال چنا میں 0.50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جبکہ ککنگ آئل کی قیمت 0.37 فیصد اور آٹے کی قیمت 2.40 فیصد کم ہو گئی ہے۔

Related Posts