ایران نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل سے اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ خیبر شکن میزائلوں نے تل ابیب کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اور میزائلز ایک ساتھ داغ دئیے۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ حملوں کے نتیجے میں کتنا جانی نقصان ہوا۔
دوسری جانب اسرائیلی شہر تل ابیب کی فضائی صورتحال دکھانے والے لائیو کیمرے کو حملے کے دوران اچانک نیچے سڑک کی طرف موڑ دیاگیا ، جس کا مقصد آسمان پر نظر آنے والے ایرانی میزائلوں کی تصاویر دکھانے سے گریز کرنا تھا۔ حملوں کے دوران شہر میں سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے خیبر شکن میزائل حملے کے نتیجے میں تل ابیب میں مختلف مقامات پر آگ لگ گئی اور پورا شہر دھماکوں سے گونج اٹھا۔رپورٹس کے مطابق ایران نے تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں پر درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے، حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے مختلف مقامات پر آتشزدگی دور دور سے دیکھی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








