وزیراعظم اور ایرانی صدر نے پشین میں بارڈر مارکیٹ اور بجلی ترسیل لائن کا افتتاح کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاک ایران سرحد مندپشین پر تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ اور بجلی ترسیلی لائن کا افتتاح کردیا۔

بارڈر مارکیٹ کے قیام سے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبے سے اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی، حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پر کام کررہی ہے جن کو جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا۔

دونوں سربراہان نے 100 میگاواٹ گبد-پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کیا۔ گبد-پولان ٹرانسمیشن لائن وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگاواٹ ہوگئی ہے جس سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوا۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور ایرانی صدر کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی۔

Related Posts