پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی کو تحفظ حاصل ہے، دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں، پاکستان اندرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارت کاری میں بہت سے چینلز سامنے آتے ہیں، ان تمام ممالک کےساتھ ہم بات چیت اوررابطے میں ہیں، سب کو چیلنجز پر قابو پانے کی اپنی صلاحیت کا بتارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے بلوچستان کا دورہ آج کریں گے

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سازش کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ آج وزیراعظم شہبازشریف کی ایرانی صدر سے ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات کےفروغ پربھی بات چیت ہوگی۔

Related Posts