اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف آج میاں والی کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم دورے کے دوران سی فائیو بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 1200 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔
گزشتہ ماہ پاکستان اور چین نے گزشتہ ماہ 20 تاریخ کو اسلام آباد میں چشمہ فائیو نیوکلئیرپاورمنصوبے کے ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اگست میں معاملات نگران حکومت کے سپرد کردیں گے، وزیر اعظم
وزیر اعظم نے20 جون کو کہا تھا کہ اس منصوبے کو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا تھا کہ چشمہ فائیو منصوبہ مسلم لیگ نون کی سابق وزارت عظمیٰ کے دوران 2017 مین بنایا گیا تھا، اور منصوبہ کی اہم شرائط پر اتفاق کر لیا گیا تھا۔ تاہم آنے والی حکومت نے اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈال دیا۔
افراط زر کی عالمی سطح پر بلند شرح کی وجہ سے اب اس منصوبے پر 2017-18 میں طے شدہ لاگت سے کہیں زیادہ لاگت آئے گی لیکن چینی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے نہ صرف لاگت بڑھانے سے گریز کیا بلکہ تقریباً 30 ارب روپے کی رعایت بھی دی۔
چشمہ فائیو منصوبے کو بلا تاخیر شروع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ مشکل معاشی صورتحال میں چین کی جانب سے اس منصوبے میں 3.48 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان ایک ایسی جگہ ہے جہاں چینی کمپنیاں اور سرمایہ کار اپنا اعتماد ظاہر کرتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں K3 نیوکلئیر پاور پلانٹ کا افتتاح بھی شہباز شریف نے ہی کچھ مہینے پہلے کیا ہے۔ یہ نیوکلئیر پاور پلانٹ بھی چین کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اب آج وہ میانوالی میں چشمہ فائیو نیوکلئیر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








