اگست میں معاملات نگران حکومت کے سپرد کردیں گے، وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اگست میں معاملات نگران حکومت کے سپرد کردیں گے، وزیر اعظم
اگست میں معاملات نگران حکومت کے سپرد کردیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپریل 2022کو ہم نے ملک کی ذمہ داری سنبھالی تھی، اگست2023کو یہ ذمہ داری نگران حکومت کے سپرد کردیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوا سال کا مختصرعرصہ ناامیدی سے امید کی طرف سفرتھا، معاشی تباہی سے معاشی استحکام کی طرف لوٹ آنیکا سفرتھا، کرپشن،نالائقی،سازشوں کی لگی کوآگ کوبجھایا،گزشتہ چارسالوں میں بارودی سرنگیں بچھائی گئیں جسے صاف کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سفرمہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف فراہم کرنے، انسانی عظمت، قومی خودمختاری اورشہری آزادیوں کی بحالی کا سفرتھا، سیلاب میں گرے 3کروڑ متاثرین کوآباد کرنیکا سفرتھا، سب سے بڑے چیلنجزاورمشکلات کا سامنا کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا آہستہ آہستہ اعتماد بحال ہورہا ہے روپے کی قدرمیں استحکام کیساتھ کسیاتھ سٹاک ایکسچینج 45ہزارکی بلند ترین سطح پرہے،عظیم دوست ملک چین،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات کا دل سے شکر گزار ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہے، اس عظیم مقصد کے لیے معاشی بحالی کا عظیم پروگرام تیارکرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ اس حکومت نے ایک معیاراورایک سمت تعین کی، ہم نے ووٹ بینک نہیں سٹیٹ بینک میں اضافے کی فکر کی، معاشی استحکام کے لیے آرمی چیف کی شبانہ کاوشوں کی بھرپور تحسین کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ محتاجی کی زنجیروں کو توڑ کرپاؤں پرکھڑا ہونا ہوگا، ہراول دستہ عوام کوبننا ہوگا، دعا کرتے ہیں نومئی جیسا یوم سیاہ قوم کی زندگی میں نہ آئے،ملک بھرمیں نئے منصوبوں کا آغازمعاشی بحالی کے سفرکا آغازہے، اب ہمارے سامنے ایک ہی راستہ کشکول توڑدیں،مقروض رہنا چھوڑدیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دوہزارارب کا کسان پیکج دیا گیا، زراعت،صنعت،آئی ٹی کے شعبوں میں بلاسود قرضوں کے علاوہ لیپ ٹاپس،تعلیمی وضائف کی فراہمی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیر اعلیٰ منتخب

زراعت،صنعت، معدنیات، آئی ٹی سیکٹرمیں بڑی سرمایہ کاری کی راہیں ہموارہورہی ہے، قومی ایجنڈے پرتمام حکومتیں اورفوج انتھک محنت سے اس منصوبے کوکامیاب کروائیں گے۔

Related Posts