وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا آج پشاور کا دورہ شیڈول ہے، وہ پشاور میں پُرتشدد مظاہرے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ریڈیو پاکستان بھی جائیں گے، وزیراعظم گورنر، نگراں وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف پر تشدد مظاہرے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر امیر مقام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

زمان پارک سرچ آپریشن، حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات آج ہونگے

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس کا ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

وفاقی کابینہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی جبکہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے۔

Related Posts