زمان پارک سرچ آپریشن، حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات آج ہونگے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: نگراں وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث 8 دہشت گردوں کو زمان پارک سے فرار ہوتے وقت گرفتار کرلیا ہے جبکہ زمان پارک میں آپریشن کے لیے پنجاب حکومت نے عمران خان سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم آج 2 بجے کے بعدپی ٹی آئی چیئرمین کی رہائشگاہ زمان پارک جائے گی جہاں وہ گھر میں سرچ آپریشن کے حوالے سے عمران خان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گی۔

زمان پارک میں سرچ آپریشن پر اتفاق رائے ہونے کی صورت میں 400 پولیس اہلکار زمان پارک کی تلاشی کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

9 مئی کے واقعات دردناک تھے، مجرموں کو سزا ملنی چاہیے، صدر مملکت

دوسری جانب پنجاب کے نگران وزیرِ اطلاعات عامر میر کے مطابق کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک وفد پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائشگاہ زمان پارک کے اندر جا کر ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لے گا۔

خیال رہے کہ نگران وزیر اطلاعات کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ میں سانحہ 9 مئی سے جڑے ہوئے 40 مبینہ شرپسند موجود ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب پولیس نے مزید 3 دن تک عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس ہٹانے اور راستے دن میں کھولنے کے حوالے سے اعلیٰ افسران، نگران حکومت کی جانب سے احکامات ملنے پر مزید عمل درآمد کیا جائے گا۔

Related Posts