اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 4 جولائی کو بھارت میں ہوگا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بطور سربراہ شنگھائی تعاون تنظیم میں وزیراعظم شہباز شریف کو شرکت کی دعوت دی ہے، اس سال اجلاس میں تنظیم کے نئے رکن کے طور پر ایران بھی شریک ہوگا۔
صدر مملکت کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
ادھر بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر جبکہ ترکمانستان کو بطور مہمان مدعو کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور آسیان سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








