واشنگٹن:امریکا میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریمابنت بندر نے کہا ہے کہ سعودی وژن 2030 نے مملکت میں خواتین کوترقی کے نئے مواقع مہیا کیے،سعودی خواتین کو معاشرے اور معیشت میں کلیدی عہدوں پر فائز دیکھنا چاہتی ہوں۔
سعودی خواتین کو چاہیے کہ وہ مختلف اقتصادی شعبوں میں اپنی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے دستیاب مواقع اورپروگراموں سے فائدہ اٹھائیں۔
شہزادی ریما نے ان خیالات کا اظہارسعودی عرب میں سرمایہ کار خواتین کے لیے ترغیبات کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس کا اہتمام اٹلانٹک کونسل کے تحت مشرق وسطی کو بااختیار بنانا پروگرام نے کیا تھا۔سعودی عرب میں امریکا کے سفارتی مشن، مملکت میں امریکی ایوان تجارت کے ماتحت لیڈیز کمیٹی کی شراکت سے یہ پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔
شہزادی ریما نے سعودی عرب میں اقتصادی و سماجی اصلاحات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان کی بدولت خواتین کو تجارتی مواقع سے استفادے میں مدد ملی۔
سعودی ولی عہد مقامی نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اصلاحاتی عمل کی قیادت کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی کے دور میں نئے مواقع اور شعبے جنم لے رہے ہیں۔ خواتین کا دائرہ کار روزبروز وسیع ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:جنگ کے سائے مزید گہرے، بھارت نے مزید 50 ہزار فوجی چینی سرحد پر پہنچا دیئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








