پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 16دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن پرائیویٹ اداروں کیلئے بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے پہلے کوئی بھی ادارہ کھولے تو رپورٹ کیا جائے، شکایت کے لئے ایجوکیشن ہیلپ لائن 03160261408 استعمال کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس ہو گی۔ واضح رہے کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے 15 اگست کو کھلنے تھے لیکن گرمی اوربارشوں کی وجہ سے چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے میں گرمی میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں قبول کرتا ہوں کہ چھٹیوں میں اضافے سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہوگا لیکن ہمارے لئے بچوں کی صحت سب سے اہم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








