ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے عمران خان کا موقف مسترد کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ممنوعہ فنڈگ کیس، ایف آئی اے نے عمران خان کا موقف مسترد کردیا
ممنوعہ فنڈگ کیس، ایف آئی اے نے عمران خان کا موقف مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے عمران خان کے موقف کو مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے سوالات کے جواب کیلئے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ تین دفعہ نوٹسز ایشو کرنے کے بعد عمران خان کے وارنٹس جاری کیے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعید غنی نے صوبائی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ذرائع

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی 5 مزید کمپنیوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملات کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پارٹی فنڈز کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

تاہم، عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کے جواب میں کہا تھا کہ نہ میں آپ کو جوابدہ ہوں اور نا ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوں۔

Related Posts