اہم ایرانی اپوزیشن رہنما ترکی میں پر اسرار انداز میں قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

ترکیہ کے دوسرے بڑے شہر استنبول میں ایرانی حکومت مخالف کارکن مسعود نظر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ترکی میں پناہ گزین ایرانی نژاد کرد سنی کارکن مسعود نظر کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ استنبول میں پیش آیا، جہاں نظر گزشتہ دس برس سے مقیم تھے۔

ذرائع کے مطابق مسعود نظر کا تعلق ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ سے تھا اور وہ طویل عرصے سے ایرانی حکومت کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرتے آئے تھے۔

ترکی میں ان کی ہلاکت کو انسانی حقوق کے حلقوں نے تشویش کے ساتھ دیکھا ہے۔ کئی کارکنوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ حملہ اُن کی سیاسی سرگرمیوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

ترک پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال حملہ آوروں کی شناخت یا گرفتاری سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

Related Posts