افغانستان میں بھارتیوں کو پروٹوکول، پاکستانیوں کی تذلیل! ازلی دشمنی کھل کر سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

افغانستان اور پاکستان کے تعلقات پر ایک بار پھر تلخی کی داستان رقم ہورہی ہے جہاں پاکستانی شہریوں کو نہ صرف قانونی دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے بلکہ انہیں افغان سرحدوں پر اکثر ہراساں کیا جاتا ہے اور ملک میں داخلے کی اجازت بھی مشکل سے دی جاتی ہے۔ اس صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ افغانستان کی پاکستان سے ازلی دشمنی برقرار ہے اور تعلقات میں کوئی نرمی دکھائی نہیں دیتی۔

دوسری جانب بھارت کے ساتھ افغانستان کا تعلق ایک بالکل مختلف رنگ رکھتا ہے۔ بھارتی شہریوں کو یہاں دوستانہ رویہ دیا جاتا ہے اور ان کی آسانی کیلئے خاص سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔

ایک حالیہ واقعے میں ایک بھارتی سیاح کو طالبان اہلکاروں نے معمولی پاسپورٹ چیک کے لیے روکا لیکن جیسے ہی اس نے اپنا بھارتی ہونے کا بتایا تو ڈیوٹی پر طالبان اہلکاروں نے مسکرا کر اس کا پرتپاک استقبال کیا اور بغیر کسی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے اسے جانے دیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف ایک اکاؤنٹ سے اس واقعے کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں واضح پیغام دیا جارہا ہے کہ افغانستان بھارت کو اپنا دلی دوست سمجھتا ہے اور دونوں کے تعلقات گہرے اور خوشگوار ہیں۔

سوشل میڈیا پرافغان صارفین نے پاکستانی احتجاجات کو طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ ظلم اور بدسلوکی کی جاتی رہی تو افغانوں نے صبر کا دامن تھامے رکھا اور اب جب موقع ملا تو اپنی حکمت عملی کے تحت بھارت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ یہ سب کچھ افغانستان کی پاکستان کے خلاف ازلی دشمنی اور بھارت سے دلی دوستی کو بے نقاب کرتا ہے جو علاقائی سیاست میں ایک واضح حقیقت بن چکی ہے۔

Related Posts