پی ایس ایل 11، پشاور والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل کا لوگو
پی ایس ایل کا لوگو، فوٹو آن لائن

صوبہ خیبر پختونخوا کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کور ہیڈکوارٹر پشاور میں منعقد ہوا۔ جس کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور میں رواں سال ہونے والے پی ایس ایل (PSL) کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

⁠اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم و نسق کو فوری طور پر صوبائی پولیس اور دیگر صوبائی اداروں کے زیر نگرانی ،ماڈل کے طور پر نافذ کیا جائے گا۔

بعد ازاں اس کامیاب ماڈل کو خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع بالخصوص خیبر، اورکزئی اور کرم میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔

Related Posts