پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ٹکٹس کب سے فروخت کیلئے شائقین کو دستیاب ہوں گی، اس حوالے سے لیگ انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ٹکٹس کل سے فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ ٹکٹس نجی کورئیر کی ویب سائٹ سے بک کرائے جاسکیں گے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب آٹھ ٹیمیں چھ مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گی۔
پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
39 روز جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








