سندھ حکومت کا کراچی کے شہریوں کو عید پر نئے ای وی بس روٹ کا تحفہ، بس کہاں سے کہاں تک چلے گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کی ایک ای وی بس
کراچی کی ایک ای وی بس، فائل فوٹو

سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو ایک نئے الیکٹرک بس روٹ کا تحفہ دے دیا، منگل سے نئے روٹ پر سروس کا آغاز ہوگا۔

سندھ حکومت کے منصوبے کے تحت شہر کے بس بیڑے میں 34 نئی الیکٹرک بسیں شامل کی گئی ہیں۔ ان کے لیے اہم روٹس گلشنِ معمار سے ٹاور تک مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں تک بھی سروس کو بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

یہ نئی بسیں حال ہی میں متعارف کرائی گئی ڈبل ڈیکر، ایئرکنڈیشنڈ بسوں کے ساتھ چلیں گی جو اس وقت ماڈل کالونی سے ٹاور تک سروس فراہم کر رہی ہیں۔ مجموعی طور پر کراچی کے عوامی ٹرانسپورٹ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے چین سے 39 نئی بسیں درآمد کی گئی ہیں جن میں 34 الیکٹرک بسیں اور 5 ڈبل ڈیکر بسیں شامل ہیں۔

پیپلز بس سروس کو بھی کلفٹن اور ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں تک توسیع دی جا رہی ہے تاکہ شاہراہِ فیصل جیسے اہم راستوں پر سفر کی سہولت بہتر بنائی جا سکے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عیدالفطر سے قبل شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ان منصوبوں پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اس منصوبے کی قیادت کر رہی ہے، جس کا مقصد کراچی میں پائیدار اور جدید عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو فروغ دینا ہے۔

Related Posts