انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو شاندار کارکردگی کی بنیاد پر اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے حالیہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 383 رنز اسکور کیے اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 160.25 رہا جبکہ انہوں نے ایونٹ میں دو سنچریاں بھی اسکور کیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکہ کے شیڈلے وین شیلوک کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں صاحبزادہ فرحان کا نام بھی شامل تھا۔
پاکستانی اوپنر نے بھارت اور سری لنکا میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے سات میچز میں 76.60 کی اوسط سے 383 رنز اسکور کیے اور اس طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








