پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، جس پر ہم بہت خوش اور ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کو کورونا وائرس کے 7 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اچانک ملتوی کردیا گیا۔ عالمی سطح پر بھی پی سی بی کو کورونا ایس او پیز کے نفاذ میں ناکامی اور کھلاڑیوں کی جان خطرے میں ڈالنے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔