پی ایس ایل 7، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل 7، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ
پی ایس ایل 7، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 7کے جاری سیزن میں اب تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔

کراچی کنگزکی ٹیم مسلسل چار میچز ہارنے کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہے، پی ایس ایل 2022 کے اپنے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آبادیونائیٹڈ ہفتے کے روز لاہور قلندرز کے خلاف ایک میچ ہار گیا تھا اور وہ آج کے میچ میں بھی تھوڑا دباؤ میں ہوں گے۔

یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں زلمی کو نو وکٹوں سے شکست دی اور ملتان سے 20 رنز سے شکست کھائی۔ اپنے تیسرے میچ میں یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دی۔

کراچی کنگزمیں بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، صاحبزادہ فرحان، ایان کاک بین، محمد نبی، عامر یامین، عماد وسیم، لیوس گریگوری، محمد طحہٰ، عمید آصف، محمد عمران شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلین کرکٹرز کو آئندہ ماہ شیڈول سیریز میں سنسنی خیز مقابلوں کی امید

اسلام آباد یونائیٹڈمیں پال سٹرلنگ، ایلکس ہیلز، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، وقاص مقصود شامل ہیں

Related Posts