فیصل آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف ایک بار پھر چور اکٹھے ہوگئے ہیں۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزدور اور غریب کی تنخواہ بڑھانے کی بات کرتے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر بہت سے اداروں نے تنخوا ہیں بڑھائی ہیں، انہوں نے ہی حکومت میں آکر احساس پروگرام کو تبدیل کیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پر کرمنلز نے آپس میں یکجہتی دکھائی، جیالوں اور متوالوں کی ملاقات چوریوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کو اونٹ اور گھوڑے فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! لانگ میں جتنے الفاظ ہیں، آپ کے پاس اتنے لوگ بھی نہیں ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری کا بلاول بھٹو زرداری کے نصیر آباد میں جلسے سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس دفعہ ہم کوشش کریں گے کہ آپ کو لوگ بھی دیں، یوں لگتا ہے کہ جب سے اکاؤنٹس کے معاملے سامنے آئے ہیں، محبتیں بڑھ رہی ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف نے زرداری کا طریقہ کار استعمال کیا۔
مزید پڑھیں: (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمن کومکھی طرح نکال دیا،شیخ رشید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








