پی ایس ایل 8، کوئٹہ کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل 8، کوئٹہ کا اسلا آباد کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف
پی ایس ایل 8، کوئٹہ کا اسلا آباد کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 21 میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں اننگز کا آغاز یاسر خان اور ول سمیڈ نے کیا لیکن ول سمیڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

یاسر خان بھی 5 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے، سرفراز احمد کو مبصر خان نے باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑ کر آؤٹ کردیا۔

عمر اکمل نے آتے ہی چھکوں کی برسات کردی اور صرف 14 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کر کے اپنی ٹیم کا اسکور 179 رنز تک پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں:تھائی لینڈ میں کامیابیاں، پاکستانی باکسرز آج رات وطن واپس پہنچیں گے

یاد رہے کہ اپنے آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعظم خان اور فہیم اشرف کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔

Related Posts