پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، کونسا ٹکٹ کتنے کا ہے، جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

میچ کا ٹکٹ
علامتی فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ کے  فائنل کے فزیکل ٹکٹس کل صبح سے مقرر کردہ کورئیر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

فائنل میچ کیلئے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سب سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11کا بڑا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی ہے۔

Related Posts