کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔ کے ایس ای 100انڈیکس میں 329پوائنٹس کی کمی کا سامنا رہا۔
آج کاروباری روز کے دوران 0.80 فیصد کی منفی تبدیلی ہوئی،مارکیٹ گزشتہ روز کے 41,167.60 پوائنٹس کے مقابلے میں 40,838.51 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
گزشتہ روز کے 196,543,047 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران دوران مجموعی طور پر 150,264,321 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 6.413 بلین روپے کے مقابلے میں 5.772 ارب حصص کی قیمتیں رہیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں 319 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 75 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 220 میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ایکسچینج کریکن نے ابوظہبی میں اپنے دفاتر بند کردیے
بھنیرو ٹیکس نے سب سے زیادہ 78.84 روپے فی حصص کی کمی دیکھی جو 1,100.01 روپے پر بند ہوئی۔ اس کے بعد ریلائنس کاٹن 45.00 روپے گر کر 600.00 روپے پر بند ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








