اسٹاک مارکیٹ میں 46.67 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 46.67 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 46.67 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروباری روز کے دوران 46.67 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.11 فیصد کی معمولی مثبت تبدیلی سے گزشتہ روز 41651.61 پوائنٹس کے مقابلے 41698.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 227,834,004 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 191,388,906 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 4.059 بلین روپے کے مقابلے 3.583 بلین حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 322 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 141 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 160 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

خیبر ٹوبیکو کی فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 15.97 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ 411.11 روپے پر بند ہوا، جبکہ دوسرے نمبر پر مری بریوری رہی جس کی فی حصص قیمت 15.49 روپے اضافے کے ساتھ 361.22 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

ریلائنس کاٹن کی قیمت 45.04 روپے فی حصص کی سب سے زیادہ کمی کے ساتھ 646.63 روپے پر بند ہوئی اور اس کے بعد پریمیم ٹیکسٹائل کی قیمت 39.10 روپے کی کمی کے ساتھ 624.90 روپے پر بند ہوئی۔

Related Posts