پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کادورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کادورہ
پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کادورہ

اسلام آباد: پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کررہے تھے۔

ورکشاپ کے شرکاء کو پاک بحریہ کے چیلنجز اور لائحہ عمل بشمول بلیواکانومی کے فروغ میں پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نیورکشاپ کے شرکاء سے بات چیت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر البحر نے بحری سیکیورٹی سے متعلق امور اور ملک میں میری ٹائم آگاہی کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

نیول چیف نے سمندری اور ساحلی سیکیورٹی کو بڑھانے، آپریشنل تیاریوں اور ساحلی آبادی کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔

میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء میں سینیٹرز، اراکین پارلیمنٹ، پالیسی میکرز، بیوروکریٹس، ماہرین تعلیم، تاجر برادری اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

مزید پڑھیں:انسدادِ بدعنوانی کا عالمی دن، وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی پیغام جاری کردیا

شرکاء نے ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز کا کامیابی سے سدباب کرنے پر پاک بحریہ کے کردار اور کوششوں کو بیحد سراہا اور قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔

Related Posts