اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 100انڈیکس میں 86 ہزار کی حد بھی عبور

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تاریخ رقم کردی گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 ہزار کی حد بھی عبور کر لی گئی جبکہ کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی حد عبور ہوگئی، گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 513 پوائٹس کے اضافے کے بعد پہلی بار 85 ہزار 423 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا تھا جبکہ آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی رجحان مثبت ہے۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز ہی سے مثبت رجحان ہے جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس 443 پوائنٹس کے مثبت اضافے کے ساتھ 86 ہزار 107 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں 541پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 86ہزار 205 پوائنٹس تک آگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف کمپنیز کے شیئرز کی خریدوفروخت کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر مزید کمی بیشی ہوسکتی ہے۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 753پوائنٹس کے اضافے کے بعد 85 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

Related Posts