معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اہلیہ عروب جتوئی سمیت گرفتار، وجہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈکی بھائی
(فوٹو: دی کرنٹ پی کے)

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اپنی اہلیہ عروب جتوئی سمیت گرفتار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے دونوں کو سوشل میڈیا پر ہتھیار دکھانے کے الزام میں گرفتار کیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سوشل میڈیا پر ہتھیار کی نمائش کرنے کا الزام دونوں ہی میاں بیوی نے ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دونوں کو بحریہ ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر عروب جتوئی نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک غیر قانونی ہتھیار کے ساتھ تصویر پبلش کی تھی۔ سینئر کرائم رپورٹر عمر کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی حکومت مخالف نعروں کی تشہیر میں ملوث ہیں۔

کرائم رپورٹر عمر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے لاکھوں فالوورز ہیں جن کے خلاف پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ ڈکی بھائی معروف یوٹیوبر ہیں جن کی ویڈیوز روزانہ کی بنیادوں پر دیکھی جاتی ہیں اور لاکھوں افراد ان کو فالو کرتے ہیں۔

جرم کیا ہے؟

عروب جتوئی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ہتھیار کی نمائش ہوئی اور قانون کے تحت اسلحے کی نمائش سوشل میڈیا سمیت عام طور پر بھی کرنا غیر قانونی ہے جس پر پنجاب پولیس حرکت میں آئی اور دونوں میاں بیوی کو گرفتار کیا۔

اس کے علاوہ ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانا، پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی حمایت کرنا کچھ دیگر الزامات ہیں تاہم ان الزامات کا ڈکی بھائی اور اہلیہ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں، فی الحال یہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Related Posts