اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 9000سے زائد پوائنٹس کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان غالب ہے جہاں کاروبار کے پہلے روز ہی 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار معطل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی 9 ہزار 700 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 1لاکھ 47 ہزار 710 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کیلئے کاروبار معطل کردیا گیا۔1 لاکھ 47 ہزار 715پوائنٹس پر ٹریڈنگ روک دی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملوں کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔ کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی مندی کے باعث ٹریڈنگ روک دی گئی تھی۔

آج سے 7روز قبل 2مارچ کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 9فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 15 ہزار 121پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 52 ہزار 940 پوائنٹس پر آگیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ کاروبار کی مندی اور مارکیٹ کریش ہونے کے باعث ٹریڈنگ روکی گئی۔

Related Posts