اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب راولپنڈی نے ایک مرتبہ پھر طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس لے کر نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی، نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 26 جون کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران سعودیہ تعلقات میں بہتر ی،گیس پائپ لائن میں اب کوئی رکاوٹ نہیں، آصف زرداری
نیب نوٹس کے مطابق سربراہ تحریک انصاف کو توشہ خانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل علی اعجاز بٹر نے طلبی کا سمن وصول کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








