پنجاب حکومت نے مبینہ طور پر اپنے وی آئی پی ٹرانسپورٹ کے لیے 2019 میں تیار شدہ نیا گلف اسٹریم GVII-G500 طیارہ خریدلیا ہے۔
اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے منگل کو ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل دو خبریں سامنے آئیں جنہیں میں جوڑنا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک، STRATCOM کا دعویٰ (جسے پنجاب حکومت نے تاحال رد نہیں کیا) کہ پنجاب حکومت نے VIPs کے لیے گلف اسٹریم جیٹ حاصل کیا ہے جس کی قیمت $38 ملین سے $42 ملین (یا 1064 کروڑ سے 1176 کروڑ روپے) ہے۔ دوسری خبر یہ کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت 7.32 روپے فی لیٹر بڑھا دی ہے۔
ان کے مطابق ایسے وقت میں جب پاکستانی عوام کو قربانیوں کیلئے کمر کسنے کا کہا جا رہا ہے، پنجاب کے کچھ وی آئی پیز لگژری پرائیویٹ جیٹس میں بیٹھ کر پرواز کے لیے سیٹ بیلٹ باندھ رہے ہیں۔
اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ STRATCOM بیورو نے پیر کو ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے اپنے سرکاری بیڑے میں 2019 کا گلف اسٹریم GVII-G500 بزنس جیٹ شامل کیا ہے۔
یہ طیارہ 38 سے 42 ملین ڈالر (تقریباً 10.64 ارب سے 11.76 ارب روپے) مالیت کا ہے۔ یہ ایک ہائی پرفارمنس، بڑا کیبن بزنس جیٹ ہے جو 5,000–5,300 ناٹیکل میل کی رینج رکھتا ہے اور 14 سے 19 مسافروں کو بٹھا سکتا ہے۔
اب تک پنجاب حکومت نے اس رپورٹ کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








