سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب میں چاند دیکھا جا رہا ہے
سعودی عرب میں چاند دیکھا جا رہا ہے، فائل فوٹو

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ 18 فروری بروز بدھ ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کے بعد آج سعودی عرب بھر میں چاند دیکھنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوئے جس میں پہلی مرتبہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چاند دیکھا گیا۔

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حوطہ سدیر کے مقام پربڑا اجلاس ہوا، سعودی عرب میں 7 دیگر مقامات پر بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق مملکت میں بدھ 18 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا۔

دوسری جانب ملائیشیا اور ترکیے میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں 19 فروری کو یکم رمضان کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور عمان میں بھی رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔

Related Posts