ادارہ تحفظِ ماحول پنجاب نے لاہور میں فضائی آلودگی کے بڑھتے خدشات کے پیشِ نظر سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
15 نومبر کے بعد ایسی تمام گاڑیاں جو گرین اسٹیکر یا ایگزاسٹ ٹیسٹنگ سرٹیفکیٹ (ETS) کے بغیر سڑکوں پر پائی گئیں، انہیں فوراً بند کرکے قبضے میں لے لیا جائے گا۔
ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق، لاہور سے فضائی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ترین مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر تصدیق شدہ یا آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو نہ صرف قانونی کارروائی کا سامنا ہوگا بلکہ ضبط بھی کر لیا جائے گا۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ 15 نومبر سے قبل اپنی گاڑیوں کی ایگزاسٹ ٹیسٹنگ مکمل کروائیں اور گرین اسٹیکر حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کارروائی سے بچا جا سکے۔
ڈاکٹر عمران حامد نے واضح کیا کہ حکومت ماحولیاتی تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس مہم کا مقصد لاہور کی فضا کو زہریلے دھوئیں سے پاک بنانا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








