بھارت غیر ملکی خواتین کیلئے بھی غیر محفوظ! برازیلی ماڈل ڈلیوری بوائے کی ہراسانی کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

Brazilian model harassed by delivery agent at Bengaluru hotel
ONLINE

بھارت کی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک برازیلی ماڈل کو ہوٹل میں کھانا پہنچانے والے ڈلیوری ایجنٹ کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا، جب غیر ملکی ماڈل ایک ہوٹل میں مقیم تھی اور اس نے ایک آن لائن ایپ کے ذریعے کھانے کا آرڈر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈلیوری ایجنٹ جب کھانا دینے پہنچا تو اس نے ماڈل کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا اور نازیبا انداز میں اسے چھوا، جس پر متاثرہ خاتون نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں برازیلی ماڈل نے واضح کیا کہ ملزم نے ڈلیوری کے دوران بدتمیزی کی اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت کمار راؤ کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک کالج کا طالب علم ہے اور پارٹ ٹائم ڈلیوری ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق شکایت درج ہونے کے فوراً بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کچھ عرصہ قبل بھارت کے شہر اندور میں آسٹریلیا کی خواتین کرکٹرز کو بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ملک میں خواتین کی سیکورٹی اور غیر ملکی مہمانوں کے تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Related Posts