اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40روپے مقررکرنے کی منظوری دے دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

orange line train
orange line train

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 50 کے بجائے 40 روپے مقرر کرنے کی اصولی منظوری دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اورنج لائن ٹرین کاکرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم عثمان بزدار نے 50 روپے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کرایہ 40 روپے مقررکرنے کی اصولی منظوری دے دی،اورنج میٹروٹرین کے کرائے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

میٹرو بس کا کرایہ بڑھانے کے سے بھی محکمہ ٹرانسپورٹ اور وزارت خزانہ نے تجویز دی تھی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور میٹروبس کا کرایہ 30روپے ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں میٹرو بس کے بعد اورنج لائن ٹرین منصوبے کو لاہور شہر کے لیے ’ماس ٹرانزٹ‘ منصوبہ بھی کہا جاتا ہے، لاہور شہر آبادی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب کا سب سے بڑا شہر ہے۔ جس کی وجہ سے لاہور شہر میں ماس ٹرانزٹ پراجکیٹ متعارف کروانے کا منصوبہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلب میں کمی :پاک سوزوکی کا مہینے میں چار روز پیداوار بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں روزانہ 80 لاکھ افراد اپنے کام کاج کی غرض سے سفر کرتے ہیں، اس منصوبے کے تحت لاہور شہر میں 4 مختلف روٹس پر ماس ریپڈ ٹرانزٹ ٹریک بچھائے جانے تھے۔

Related Posts