کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن اسحاق آباد میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 11 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے، افسوسناک واقعے پرردعمل دیتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مساجد میں بے گناہوں کو نشانہ بنانے والے کبھی بھی سچے مسلمان نہیں ہو سکتے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے عامہ آئی ایس پی آرکے ترجمان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مساجد میں بے گناہوں کو نشانہ بنانے والے کبھی بھی سچے مسلمان نہیں ہو سکتے، انہوں نے کہا کہ پولیس اور سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔
FC Bln troops reached Qta blast site. Area cordoned off. Joint search operation with police in progress.Injured being evacuated to hosp.
“Every possible assistance be given to police & civil administration. Those who targeted innocents in a mosque can never be true Muslim”, COAS.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 10, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کے فوجی دستے کوئٹہ میں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہےجبکہ زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کردیا گیاہے۔
واضح رہےکوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن اسحاق آباد میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 11 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئےتھے ، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی سمیت 11 افراد شہید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








