کراچی: ملک کی سابق گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ نے آخر کار اپنے لیک ہونے والے ویڈیو اسکینڈل کے بارے میں کھل کر اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔
رابی پیرزادہ کو ایک متنازعہ شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے، جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بعض حیران کن چیزیں کیں، گھر میں غیر ملکی جانوروں کو رکھنے سے لے کر آنجہانی عامر لیاقت حسین کی مبینہ تیسری بیوی ہونے تک، وہ ایک مشہور شخصیت کے طور پر کچھ بڑے تنازعات سے گزریں۔
حال ہی میں، وہ نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں جس میں انہوں نے اپنے سکینڈل کے بارے میں بات کی، انہوں نے بتایا کہ وہ ایک آزاد اور باغی شخصیت کی مالک ہیں، میرے گھر والوں کو اس کا علم نہیں تھا، میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ میرے خاندان کی وجہ سے ہوا اور وہ سکینڈل میرے خاندان والوں کی وجہ سے بنا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کروں گی۔”اس سانحے کے بعد، لوگوں نے میرے ساتھ جو کچھ کیا وہ وہ تھا جس کا میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی، انہوں نے بتایا کہ اس سانحہ کا تعلق میرے خاندان سے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاندان سے باہر، میں لوگوں کی باتوں اور برتاؤ سے بکھر گئی تھی۔ میں حیران رہ گئی کہ یہ سب کچھ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:معروف اداکار افضال احمد انتقال کرگئے
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے اپنی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے بعد تفریحی صنعت کو خیرباد کہہ دیا۔ اداکارہ اب بچوں اور سماجی کارکنوں کے تعلیمی اخراجات کی مالی اعانت پر کام کرتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








