کراچی: ملک کے معروف اداکار افضال احمد دو روز ہسپتال میں گزارنے کے بعد فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
ذرائع کے مطابق معروف اداکار کو برین ہیمرج ہوا تھا، جس کے باعث دو دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا علاج جاری تھا، مگر آج یہ افسوسناک خبر سامنے آئی۔
نامور اداکار افضال احمد بھی جہان فانی سے رخصت ہو گٸے ۔ افضال احمد کو برین ہیمرج ہوا تھا دو روز سے ہسپتال میں داخل تھے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون pic.twitter.com/FrIwhLOPiE
— Abid Khan (@aryabidkhan) December 2, 2022
اداکار افضال احمد افضال چٹہ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے جزیرہ، چل سو چل سمیت متعدد ڈراموں اور 200 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری سے سامعین کے دل جیت لئے تھے۔
مزید پڑھیں:قومی ترانے کا ریمکس بالکل اچھا نہیں لگا، سن کر بہت مایوسی ہوئی، عدنان صدیقی
مرحوم اداکار کی مشہور فلموں میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








